1. دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
  2. معاملات
  3. وراثت / وصیت
  4. ورثاء اور ان کے حصص

ایک بیوہ، پانچ لڑکوں اور تین لڑکیوں میں پانچ کروڑ روپے کی تقسیم

سوال

پانچ کروڑ روپے ایک بیوہ ، پانچ لڑکوں اور تین لڑکیوں میں کس طرح تقسیم ہوں گے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے  حقوقِ متقدمہ   کی ادائیگی کے بعد اس  کی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ  کو   104حصوں میں تقسیم کرنے کے بعدبیوہ کو 13 حصے، ہر بیٹے کو 14 حصے اور ہر بیٹی کو 7 حصے ملیں گے۔

لہذا  پانچ کروڑ روپے میں سے /62,50,000 روپے مرحوم کی بیوہ کو، /67,30,769.23 روپے ہر بیٹے کو اور /33,65,384.61 روپے ہر بیٹی کو ملیں گے۔  فقط واللہ علم


ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144203200824
تاریخ اجراء :01-11-2020

فتوی پرنٹ