محمد سعداللہ نام رکھنا

سوال کا متن:

’’محمد سعداللہ‘‘  کے معنی اور نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

’’محمد سعداللہ‘‘ نام درست ہے۔ "سعد" کا معنیٰ ہے: نیک بخت۔

اس نام کے کئی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم ہیں، ان میں سے مشہور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہیں جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے اپنی زبان مبارک سے دنیا ہی میں جنت کی بشارت سے نوازا تھا، اور ایک موقع پر فرمایا تھا: "اے سعد! (دشمن پر) تیر چلاتے رہو، میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں!"   فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144203200970
تاریخ اجراء :04-11-2020