الہدی انٹرنیشنل اسکولز میں بچوں کو پڑھانا

سوال کا متن:

الھدیٰ انٹرنیشنل کے سکولز میں بچوں کو پڑھانا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

’’الہدی انٹرنیشنل‘‘ نامی ادارہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کا ہے، ڈاکٹر فرحت ہاشمی عصری تعلیم گاہوں کی پڑھی ہوئی ایک آزاد خیال خاتون ہیں، ان کے عقائد و نظریات انتہائی گم راہ کن اور جمہور اہل سنت و الجماعت کے عقائد و نظریات کے یک سر خلاف ہیں (جیسے اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن چھونا، وغیرہ) اور  "الہدی انٹرنیشنل" ان ہی باطل و گم راہ کن عقائد کی تبلیغ و ترویج کا ایک مرکز ہے؛ لہذا اس ادارے سے تعلقات رکھنے، اس کے اسکولز میں اپنے بچوں کو پڑھانے اور ان کے دروس میں شرکت کرنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144203201368
تاریخ اجراء :11-11-2020