موبائل میں غلط ویڈیوز دیکھنا

سوال کا متن:

موبائل میں تو قرآنِ مجید رکھنا جائز ہے، پر یہ بھی تو ممکن ہے کہ لوگ اس پہ غلط ویڈیوز دیکھتے  ہیں، اس بارے میں میری اصلاح کیجیے!

جواب کا متن:

جان دار کی تصویر  یا ویڈیو  شدید ضرورت کے بغیر دیکھنا جائزنہیں، اور غلط ویڈیوز یا  خواتین کی تصاویر پر مشتمل ویڈیوز دیکھنے میں بد نظری کا گناہ بھی ہے،  اس لیے موبائل میں جب کہ قرآن مجید بھی موجود ہو، غلط ویڈیو دیکھنے  کی شناعت  اور مزید بڑھ جاتی ہے اور یہ سخت  گناہ ہے؛ اس لیے ایسے کاموں سے فورًا توبہ و استغفار کرنا چاہیے، اور موبائل میں قرآنِ مجید محفوظ ہو یا نہ ہو، بہرصورت گناہ سے اجتناب لازم ہے۔

حدیث  شریف میں ہے:

"إنّ أشدّ الناس عذابًا یوم القیامة المصورون."

(مسلم، 1670/3 باب لاتدخل الملائکة بیتًا فیه کلب)

ترجمہ : قیامت کے دن سب سے سخت عذاب تصویر بنانے والوں کا ہوگا۔

عمدۃ القاری(70/22):

"فِي التَّوْضِيح قَالَ أَصْحَابنَا وَغَيرهم تَصْوِير صُورَة الْحَيَوَان حرَام أَشد التَّحْرِيم وَهُوَ من الْكَبَائِر وَسَوَاء صنعه لما يمتهن أَو لغيره فَحَرَام بِكُل حَال لِأَن فِيهِ مضاهاة لخلق الله وَسَوَاء كَانَ فِي ثوب أَو بِسَاط أَو دِينَار أَو دِرْهَم أَو فلس أَو إِنَاء أَو حَائِط."

فقط واللہ اعلم

 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144203201201
تاریخ اجراء :08-11-2020