فیس کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ لگانا

سوال کا متن:

اسکول کی فیس وقت پر نہیں بھرنے کی صورت میں جرمانہ لگانا صحیح ہے؟

جواب کا متن:

 فیس کی ادائیگی میں  تاخیر پر مقررہ فیس سے زیادہ رقم وصول کرنا مالی  جرمانہ ہے جو  شرعاً جائزنہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"والحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال". ( كتاب الحدود، باب التعزير ۴/ ٦۱ ط: سعيد) 

فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144205200042
تاریخ اجراء :17-12-2020