ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کفارہ اور دیت کا حکم

سوال کا متن:

 اگر ایکسیڈنٹ میں کوئی بچہ فوت ہو گیا تو اس میں کفارہ یا دیت کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

صورتِ مسئولہ میں اگر  ایکسیڈنٹ میں غلطی ڈرائیور کی تھی، اور بالقصد اس نے ایکسیڈنٹ نہ کیا ہو تو   اس شخص پر بطورِ کفارہ مسلسل ساٹھ روزے رکھنا لازم ہوں گے،  اور  اس حادثے کے سبب جہاں بحق ہونے والے بچے کی دیت   ڈرائیور کے کنبے پر لازم ہوگی۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

ایکسیڈنٹ میں کسی کی وفات ہوگئی تو ڈرائیور پردیت وکفارے کاحکم

 فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144111201094
تاریخ اجراء :10-07-2020