قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنا

سوال کا متن:

موٹر سائیکل یا گاڑی مقررہ وقت پر یعنی ٹائم پر لینا کیسا ہے؟ ٹائم پورا ہونے پر اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی!

جواب کا متن:

قسطوں پر اگر موٹر سائیکل یا گاڑی خریدی جا رہی ہے تو اس میں بنیادی شرط یہ ہے کہ ابتدا میں جو قیمت طے ہوگئی ہے وہی رقم آخر تک رہے گی،اس میں اضافہ کرنا جائز نہیں ہے۔

لہذا اگر اس شرط پر موٹر سائیکل یا گاڑی خریدی کہ اگر کسی ماہ کی قسط میں تاخیر ہوگئی تو مخصوص رقم بطور جرمانہ یا لیٹ فیس ادا کرنی پڑے گی تو یہ شرط لگانا شرعًا جائز نہیں ہے، اور اس جرمانے کی رقم کا لینا اور دینا بھی حرام ہے۔

چنانچہ جو رقم سودا کرتے وقت متعین اور طے ہوگئی اس سے زائد رقم لینا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144111201430
تاریخ اجراء :15-07-2020