سوال
کوئلہ کی کان میں ملازمت کرنا کیسا ہے، جب کہ جان جانے کا بھی خطرہ ہو؟ جائز ہے یا ناجائز ہے؟
جواب
کوئلہ کی کان میں ملازمت کرنا فی نفسہ جائز ہے، اس سلسلے میں درکار آلات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ البتہ اگر کوئلہ کی کان میں جان جانے کا گمان غالب ہو تو اس صورت میں کام کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم