ماموں کی بیٹی سے بات چیت اور لین دین

سوال کا متن:

کیا ضرورت کے وقت ماموں کی بیٹی سے بات چیت اور لین دین کرسکتے ہیں؟

جواب کا متن:

ماموں کی بیٹی شرعًا نامحرم ہے، اس سے پردہ کرنا واجب اور ضروری ہے، اس لیے اگر ضرورت کے موقع پر بات کرنی ہو یا کچھ لینا دینا ہو تو پردے کے اہتمام کے ساتھ کریں اور صرف بقدرِ ضرورت بات کریں، بے پردگی اور بے تکلفی کی شرعًا اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144203201422
تاریخ اجراء :12-11-2020