کیا عورت رمضان میں قضا نمازیں پوری کرے یا تراویح پڑھے؟

سوال کا متن:

کیا عورت رمضان میں قضا نمازیں پوری کرے یا تراویح پڑھے؟

جواب کا متن:

رمضان میں اس کو تراویح پڑھنی  چاہییں، تراویح چھوڑنا جائز نہیں، قضا نمازیں دیگر وقتوں میں بھی  پڑھی جاسکتی ہیں، اور   تراویح توصرف رمضان کی راتوں میں پڑھی جاتی ہیں، اس  لیے تراویح پڑھنے کا اہتمام  کرے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"الاشتغال بقضاء الفوائت أولى وأهم من النوافل إلا سنن المفروضة وصلاة الضحى وصلاة التسبيح والصلاة التي رويت فيها الأخبار ا هـ ط أي كتحية المسجد والأربع قبل العصر والست بعد المغرب."

(حاشية ابن عابدين على الدر المختار: كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت (2/ 74)،ط. سعيد)

فقط، واللہ اعلم

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144209201982
تاریخ اجراء :05-05-2021