پرسکون نیند کے لیے وظیفہ

سوال کا متن:

میری ایک بہن شدید ڈپریشن کا شکار ہی، جس کی وجہ سے انہیں رات بھر نیند نہیں آتی،  بلکہ بے انتہا واہیات قسم کے خیالات آتے ہیں اور بے خوابی کی وجہ سے اتنا غصہ آتا ہے کہ مغلوب الحال ہو جاتی ہیں، نفسیاتی ڈاکٹرز  کو چیک کروا کر اور نیند کی گولیاں کھا کھا کر تنگ آ چکی ہیں۔براہ کرم پرسکون نیند کے لیے کوئی وظیفہ بتا دیں، اس مرض کی وجہ سے عبادات میں نہایت خلل واقع ہو رہا ہے! 

جواب کا متن:

آپ کی بہن کو چاہیے کہ سونے کے لیے لیٹتے  وقت درج ذیل مسنون دعا کا اہتمام کریں : 

"اَللّٰهُمَّ غَارَتِ النُّجُومُ، وَهَدَأَتِ الْعُيُونُ، وَأَنْتَ حَيُّ قَيُّومٌ، لَا تَأْخُذُكَ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، أَهْدِئْ لِيَلِي، وَأَنِمْ عَيْنِي. "

ترجمہ: اے اللہ ! ستارے چھپ گئے اور آنکھیں پرسکون ہوگئی ، تو  سدا زندہ ہے اور قائم رکھنے والا ہے ، نہ تجھے اونگھ آتی ہے نہ نیند ، اے سدا زندہ اور قائم رکھنے والے ، میری رات کو پرسکون بنادیجیے اور میری آنکھ کو سلادے۔

نیز  جب تک نیند نہ آئے کوئی بھی نیک عمل ذکر ، درود شریف یا تلاوت وغیرہ کرتی رہیں۔  فقط واللہ اعلم 

ماخذ :دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر :144201200093
تاریخ اجراء :22-08-2020