سوال کا متن:
ماہ محرم الحرام میں قبروں کی لپائی مٹی سے کرنا کیسا ہے؟
جواب کا متن:
بصورتِ مسئولہ قبر کو کسی بھی وقت ضرورت کے پیشِ نظر مٹی سے لیپ لینا جائز ہے، لیکن محرم کے مہینہ میں لپائی کے اہتمام و التزام کی از روئے شرع کوئی اصل نہیں ہے،بلکہ یہ عجمی تہذیب پر مبنی ایک قبیح بدعت ہے، جس سے احتراز ضروری ہے۔
حاشیۃ الطحطاوی میں ہے:
"وفى النوازل لابأس بتطيينه، وفى التجنيس والمزيد لابأس بتطيين القبور خلافًا لما فى مختصر الكرخى."
(كتاب الصلوة، باب احكام الجنائز، ص:611، ط:مكتبه رشيديه)
معارف السنن میں ہے:
"اتفق الخطابي والطرطوشي والقاضي عیاض علی المنع، وقولهم أولیٰ بالاتباع حیث أصبح مثل تلك المسامحات والتعللات مثاراً للبدع المنکرۃ والفتن السائرۃ، فتری العامة یلقون الزهور علی القبور الخ."
(معارف السنن ، کتاب الطہارۃ ، باب التشدید فی البول، ج:، ص:265، ط:اي ايم سعيد)
حدیث شریف میں ہے:
"قال رسول اللہ ﷺ … وشر الأمور محدثاتھا وکل بدعة ضلالة."
(مسند احمد بن حنبل،رقم الحدیث: ۱۴۳۸۶، ج:3، ص:310، ط: دار الكتب العلمية)
فقط والله أعلم