مولوی خلیل احمد امبیٹھوی نے بر اہین قاطعہ میں لکھاہے کہ شیطان کو رسول اللہ سے زیا دہ علم تھا (استغفر اللہ) کیا یہ شخص صحیح اور ان کی کتاب مستند ہیں؟ کیا ان کا تعلق دیوبندی جماعت سے ہے؟

سوال کا متن:

مولوی خلیل احمد امبیٹھوی نے بر اہین قاطعہ میں لکھاہے کہ شیطان کو رسول اللہ سے زیا دہ علم تھا (استغفر اللہ) کیا یہ شخص صحیح اور ان کی کتاب مستند ہیں؟ کیا ان کا تعلق دیوبندی جماعت سے ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1955/ ھ= 1505/ ھ
 
شیطان کو رسول اللہ سے زیادہ علم تھا ، یہ بقلم خود جناب کا قول ہے یا براہین قاطعہ میں لکھا ہے؟ ہمیں تو یہ الفاظ و عبارت براہین قاطعہ میں نہیں ملی اور اگر جناب نے دیکھی ہے تو برائے کرم مہربانی فرماکر اس عبارت کے سیاق و سباق کو بھی لکھئے اور بعینہ یہ عبارت کس مطبع کی طباعت والی براہین قاطعہ میں ہے اس کو بھی لکھئے چھوٹی سی ایک کتاب ہے جس کا نام عباراتِ اکابر ہے اس میں بھی اس کو بغور پڑھ لیجیے اہل بدعت نے عبارت میں جو کچھ دجل و فریب کیا ہے اس کو دیکھ لیجیے اس کے بعد کوئی اشکال رہے تو اس کو لکھئے پھر ان شاء اللہ تفصیل سے اس کو لکھا جائے گا عباراتِ اکابر دیوبند ، دہلی وغیرہ کے کتب خانوں میں قیمتاً عام طور پر ملتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :3447
تاریخ اجراء :Dec 9, 2007