میت كے گھر جاكر قرآن خوانی كرنا؟

سوال کا متن:

کیا کسی کے مرنے کے بعد اس کے گھر جا کر قرآن و حدیث پڑھنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 729-669/D=08/1440
مروجہ قرآن خوانی جو مرنے والے کے گھر جاکر کی جاتی ہے متعدد شرعی قباحتوں کی وجہ سے ناجائز ہے لوگ شرما حضوری اور دکھاوے میں پڑھتے ہیں کسی کے مرنے پر ایصال ثواب کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ میت کے اہل خانہ اور متعلقین اپنے اپنے طور پر صدقہ خیرات کردیں یا انفرادی طور پر قرآن پاک کا کچھ حصہ کم سے کم سورہ اخلاص آیة الکرسی وغیرہ پڑھ کر ثواب پہنچادیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169721
تاریخ اجراء :May 1, 2019