سوال
گھر کے لیے بینک سے قرض لینا؟جواب
Fatwa: 856-648/M=07/1443
صورت مسئولہ میں اگر بینك سے سودی قرض لینا مراد ہے تو اس سے احتراز كرنا چاہئے، حدیث میں سودی لین دین پر لعنت آئی ہے، آپ كی تنخواہ ماشاء اللہ 80 ہزار روپئے ہے تو ا س میں سے ہر ماہ ضروری خرچ كے علاوہ رقم بچاكر جمع كرتے رہیں اور تھوڑا صبر و ہمت سے كام لیں ان شاء اللہ كچھ مدت میں نظم ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند