سوال
ملازم کا رقم پیشگی ادا کرکے قسطوار زیادہ وصول کرنا؟جواب
Fatwa: 885-711/L=7/1443
مذکورہ بالا صورت میں جب کہ وہ ملازم اپنے مالک کے لیے سامان خریدتا ہے تو محض یکمشت رقم ادا کرکے مالک سے زائد رقم قسطوں پر وصول کرنا یہ سودی معاملہ ہے جو شرعاً جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند