سوال
شوہر تنخواہ کے جو پیسے بیوی کو دیتے تھے ان پیسوں کا مالک کون؟جواب
Fatwa : 766-639/B=06/1443
آپ کے شوہر اپنی تنخواہ آپ کو دے کر کہتے تھے کہ یہ تمہاری ہے، یہ از قبیل ہبہ ہے، لہٰذا اگر آپ کے اپنے اس دعوی ہبہ پر شرعی ورثاء متفق ہیں تو گھر کے اخراجات میں استعمال کرنے کے بعد مابقیہ تنخواہ کی آپ مالک ہیں، اور اگر شوہر کا آپ کو تملیکاً دینا ثابت نہیں ہے تو پھر آپ اس کی مالک نہیں ہیں، بلکہ یہ شوہر کا ترکہ بنے گا جو مستحق ورثاء کے درمیان از روئے شرع تقسیم کیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند