1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاملات
  3. دیگر معاملات

كسی چیز كے معاوضہ میں زكاۃ دینا جائز نہیں

سوال

سوال : دو بھائیوں کے درمیان مکان کا بٹوارہ ہوا زید کو ۲ کروڑ کی مالیت کا مکان ملا اور بکر کو ۱ کروڑ کی مالیت کا مکان ملا ،اب زید کو ۵۰ لاکھ روپیہ بطور معاوضہ بکر کو دینا ہے اور زید کے پاس اس وقت کل مال ۵۰ لاکھ سے کم ہے تو کیا زید معاوضہ کی رقم زکوٰۃ کی رقم سے ادا کر سکتا ہے؟

جواب

Fatwa: 1007-848/B=09/1443

 زكاۃ دینا اسلام میں عبادت ہے‏، یہ صرف اللہ كے لیے ہونا ضروری ہے۔ كسی چیز كے معاوضہ میں زكاۃ دینا جائز نہیں۔ زكاۃ ادا نہ ہوگی۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :611371
تاریخ اجراء :16-Apr-2022

فتوی پرنٹ