سوال کا متن:
مالك كی اجازت كے بغیر دكان كسی اور كو كرایہ پر دینا
جواب کا متن:
Fatwa: 998-777/D=09/1443
عمر كرایہ دار كے لیے دكان آگے كسی اور كو كرایہ پر دینا جائز نہیں ہے جب كہ زیدنے آگے كسی كو كرایہ پر دینے سے منع كیا ہے۔
قال في الشامي: والمستأجر ليس له أن يؤجر لغيره مركوبا كان أو ملبوساً إلا بإذن. (الدر مع الرد: 8/477)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند