اولاد نہ ہونے كی صورت میں بیوی كو چوتھائی حصہ ملے گا

سوال کا متن:

سوال : میں یہاں کینیڈا میں رہتی ہوں میرے شوہر کے انتقال کے بعد یہاں کے قانون کے مطابق میرے شوہر کی چھوڑی ہوئی تمام جائیداد جس میں ہمارا رہائشی فلیٹ ، گاڑی اور کچھ بینک بیلنس شامل ہے یہاں کی حکومت کے قانون کے تحت سب کی قانونی وارث مجھے بنایا گیا اب ان تمام چیزوں کی میں واحد قانونی وارث ہوں کیونکہ ہماری کوئی اولاد نہیں ہے میرے تمام سسرالی رشتے دار بھی یہاں کینیڈا میں ہی مقیم ہیں اور بہت اچھے سے سیٹ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جن چیزوں کے لیے یہاں کی ریاست مجھے قانونی طور پر واحد مالک قرار دے چکی ہے تو کیا ایسی صورت میں میری ملکیت کی چیزوں میں میرے مرحوم شوہر کے بہن بھائی اور والدہ کا ترکہ بنتا ہے؟

جواب کا متن:

Fatwa: 942-801/B=09/1443

 كناڈا كے قانون كے مطابق توآپ اپنے شوہر مرحوم كے كل تركہ كی مالك ہوگئیں۔ مگر قرآن پاك میں ہے كہ اولاد نہ ہونے كی صورت میں بیوی كو چوتھائی حصہ ملے گا‏، ماں كو چھٹا حصہ ملے گا‏، باقیماندہ بھائی بہنوں میں للذكر مثل حظ الأنثيين تقسیم ہوجائے گا۔ آپ شریعت كے مطابق مذكورہ صورت میں شوہر كے تركہ كی مالیت میں آپ صرف ایك چوتھائی مالیت كی حقدار ہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :610876
تاریخ اجراء :07-Apr-2022