شوہر کی طرف سے بیوی کو جو سونا دیا جائے ، وہ کس کی ملک ہے ؟

سوال کا متن:

سوال زید نے شادی میں اپنی بیوی کو پانچ 5 تولہ سونا دیا اب شادی کے بعد اس سونے پر كس کا حق ہے۔ زید کے والدین کا حق ہے۔ يا بیوی کا حق ہے۔یہ خد زید کا حق ہے۔ برائے مہربانی وضاحت کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں آپ کی عین نوازش ہوگی۔

جواب کا متن:

Fatwa: 654-364/D-Mulhaqa=8/1443

 زید نے شادی کے موقع پر بیوی کو جو سونا دیا ہے، اگر وہ بیوی کو مالک بناکر دیا ہے جیساکہ عموما شوہرکی طرف سے بیوی کو کچھ سونا مالک بناکر ہی دیا جاتا ہے تو یہ سونا بیوی کی ملک ہوگا ، اس میں زید اور اس کے والدین کا حق نہیں ہوگا ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :610685
تاریخ اجراء :29-Mar-2022