تراویح نہ پڑھانے كی قسم كھانا

سوال کا متن:

تراویح نہ پڑھانے كی قسم كھانا

جواب کا متن:

Fatwa: 1018-820/D=09/1443

 اگر وہ امام تراویح كی نماز پڑھاتے ہیں تو لوگوں كی نماز ادا ہوجائے گی؛ البتہ امام صاحب كے قسم كھانے كی وجہ سے قسم كا كفارہ امام صاحب پر واجب ہوگا۔ وہ یہ كہ دس (10) مسكینوں كو ایك ایك جوڑا كپڑا بنادیں۔ یا دس (10) مسكینوں كو دونوں وقت پیٹ بھر كر كھانا كھلادیں یا صدقہ فطر كے بقدر ہر مسكین كو غلہ (پونے دو سیر گیہوں) یا اس كی قیمت دیدیں۔

اور اگر كپڑا بنانے اور غلہ دینے كی وسعت نہ ہو خود بہت غریب ہیں تو تین دن مسلسل روزے ركھ لیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :611398
تاریخ اجراء :24-Apr-2022