قسم كا كفارہ ادا كرنے كے بعد اگر دوبارہ وہی كام كرے تو كیا حكم ہے؟

سوال کا متن:

قسم كا كفارہ ادا كرنے كے بعد اگر دوبارہ وہی كام كرے تو كیا حكم ہے؟

جواب کا متن:

Fatwa: 1044-882/B=09/1443

 ایك قسم ایك ہی مرتبہ ٹوٹتی ہے‏، دو بار نہیں ٹوٹتی‏۔ پہلی بار جو قسم توڑی ہے اگر اس كا كفارہ ادا كردیا ہے اور پھر قسم نہیں كھائی ہے تو پھر دوبارہ كفارہ دینا نہیں ہوگا‏، ایك ہی مرتبہ كفارہ واجب ہوتا ہے۔ ہاں اگر دوبارہ قسم كھائی اور پھر حانث ہوا تو دوبارہ كفارہ دینا ہوگا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :611329
تاریخ اجراء :23-Apr-2022