جو سامان مسجد میں كام نہ آئے اس كا حكم 

سوال کا متن:

عنوان : مسجد کی پرانی چٹائی دوسری ضرورت مسجد میں جہاں ضرورت ہے منتقل کرنا

جواب کا متن:

Fatwa: 1192-825/H=09/1443

 اگر وہ چٹائی جامع مسجد میں كام نہیں آرہی ہے اور آئندہ بھی اُس كی ضرورت متوقع نہیں‏، ركھی ركھی ضائع ہوجانے كا اندیشہ ہے تو ایسی صورت میں ذمہ دارانِ جامع مسجد بمشورہٴ معطی كسی دوسری ضرورت مند مسجد میں قیمتاً دیدیں اور قیمت كو جامع مسجد میں صرف كرلیں۔ كذا في الدر المختار مع ردالمحتار تحت مطلب فيما لو خرب المسجد من كتاب الوقف. ج: 6/549، ط: زكريا.

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :610937
تاریخ اجراء :07-Apr-2022