سعودی عرب میں مرغ كا گوشت كیسا ہوتا ہے 

سوال کا متن:

سوال : سعودی عرب میں چکن حلال ملتا ہےیاحرام ؟میرے دوست کہنا ہے کہ چکن مشین سے کاٹا جاتاہے جو حلال نہیں ۔

جواب کا متن:

Fatwa: 1173-814/H=09/1443

 باہر سے آنے والا ہر گوشت حرام نہیں ہوتا؛ بلكہ شرعی طریق پر ذبح كیے ہوئے جائز و حلال رائج صورتیں بھی ہیں۔ سعودی حكومت كی طرف سے باقاعدہ حلال گوشت بازاروں میں آنے اور بكنے كے انتظامات ہیں اس لیے آپ كے دوست كا قول درست نہیں باقی اگر كوئی احتیاط برتے اور خود شرعی طریق پر ذبح كركے یا اپنے سامنے قابل اعتماد شخص سے ذبح كراكے كھانے كا اہتمام كرے تو یہ صورت بہرحال احوط اور تقوی كی ہے مگر یہ امر قابل لحاظ ہے كہ خود جو شخص تقوی اختیار كرے بہت اچھا اور نورٌ علی نور ہے مگر دوسروں كے كھانے پینے كی چیزوں بالخصوص گوشت پر حرام ہونے كا حكم بھی نہ لگائے كیونكہ یہ اہل تقوی حضرات كے منصب كے ساتھ مختص ہے عامہٴ مسلمین بھائیوں كو اِس سے بھی بچنا چاہئے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :610817
تاریخ اجراء :07-Apr-2022