سوال کا متن:
جواب کا متن:
Fatwa: 1489-467T/H=12/1443
(1) پیسے اكاؤنٹ میں منگواكر كسٹمر كو دینے اور اس پر اجرت لینے كی گنجائش ہے، اور كمپنی بطور كمیشن جو رقم دے اس كا لینا بھی درست ہے۔
(2) (3) گوگل پے اور فون پے اَیپ كے ذریعہ رقم ٹرانسفر كرنے كی صورت میں جو مزید رقم لی جاتی ہے، اگر ٹرانسفر كرنے والا محنت اور وقت صرف كرے، اور وہ اجیر بن كر اپنے عمل كی طے شدہ اجرت وصول كرے تو ا س كے لیے مزید رقم لینا شرعاً جائز ہے۔
(4) موبائل ریچارج كرنے پر كمپنی 4 سے 6 فیصد جو كمیشن دیتی ہے اس كی حیثیت تبرع و انعام كی ہے، اس كے لینے میں كوئی مضائقہ نہیں۔
(5) آپ اگر كمپنی سے مثلاً ایك موبائل دس ہزار تین سو میں خریدتے ہیں، اور پھر اس موبائل كو گیارہ ہزار كا بیچ دیتے ہیں، تو فی نفسہ یہ بیع جائز ہے، لیكن اگر معاملہ كی نوعیت كچھ اور ہوتو اس كو صاف اور واضح طور پر لكھیں۔
(6) لے سكتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند