كیا چكن قورمہ كھلانے سے عقیقہ ادا ہوجائے گا یا نہیں؟

سوال کا متن:

كیا چكن قورمہ كھلانے سے عقیقہ ادا ہوجائے گا یا نہیں؟

جواب کا متن:

Fatwa: 1242-1022/B=11/1443

 عقیقہ بكرے كے ساتھ كرنا مسنون ہے‏۔ آپ نے چكن قورمہ كھلایا اس سے عقیقہ كی سنت ادا نہ ہوئی۔ آپ تو اپنی سہولت دیكھتے ہو كبھی ایك بیٹی كا ایك بكرا خرید كر كرلیں اور كبھی دوسری بیٹی كے لیے ایك بكرا خرید كر كرلیں‏، اور جو بیٹا پیدا ہوا ہے كبھی اس كے لیے ایك بكرا یا دو بكرے خرید كر عقیقہ كرلیں۔ قربانی كے جانور میں بہت مہنگا بیٹھے گا۔ اور ایك حصہ میں دو كا عقیقہ نہیں كرسكیں گے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :612094
تاریخ اجراء :08-Jun-2022