سوال کا متن:
کیا خطبہ کے بغیر بھی نکاح درست ہوجائے گا؟
جواب کا متن:
Fatwa: 1262-953/D=11/1443
نكاح میں ایجاب و قبول سے پہلے خطبہ پڑھنا مسنون (سنت ہے) فرض نہیں ہے۔
لہٰذا اگر دو گواہوں كی موجودگی میں ایجاب و قبول كے الفاظ صحیح طور پر ادا ہوگئے اور گواہوں نے سن لیے تو نكاح صحیح ہوگیا۔ خطبہ كے بعض الفاظ كی ادائیگی صحیح طور پر نہ ہوئی ہو تو اس سے نكاح كی صحت پر كوئی اثر نہ پڑے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند