ڈھائی تولہ سونے کے بدلے نکاح ہوا تو مہر میں سونا دینا ہوگا یا رقم؟

سوال کا متن:

ڈھائی تولہ سونے کے بدلے نکاح ہوا تو مہر میں سونا دینا ہوگا یا رقم؟

جواب کا متن:

Fatwa: 782-626/M=07/1443

 صورت مسئولہ میں اگر حق مہر كا تعین فی الواقع وزن (ڈھائی تولہ سونے كا زیور) كے اعتبار سے طے ہوا تھا اور قیمت كی تصریح یوں ہی ضمناً كردی گئی تھی تو زید (شوہر) كے ذمہ حق مہر میں ڈھائی تولہ سونے كی ادائیگی لازم ہے اور اگر سونے كے اعتبار سے مہر طے كرنا مقصود نہ تھا بلكہ روپئے میں (ایك لاكھ روپئے) مہر طے ہوا تھا تو ایك لاكھ روپئے كی ادائیگی لازم ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :609708
تاریخ اجراء :24-Feb-2022