بدعت كسے كہتے ہیں؟

سوال کا متن:

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ایک بریلوی سے میری بحث ہوئی تھی بدعت کے متعلق تو وہ یہ کہہ رہے تھے کہ اگر ہم جو کچھ کر رہے ہیں اپنی مرضی سے وہ بد عت ہے تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے تراویح کی نماز کو جو باجماعت پڑھنے کا درس دیا وہ پہلے تو نہیں تھا پھر وہ بھی کیا بدعت کہلائے گی؟ براہ کرم، حوالے کے ساتھ تفصیل سے سمجھا دیں ۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 951-951/M=6/1433
دین میں کوئی ایسی نئی چیز ایجاد کرنا جس کی اصل قرون ثلاثہ میں نہ ہو اور اس کو ثواب سمجھ کر کیا جائے یہ بدعت کہلاتا ہے، تراویح کی نماز باجماعت پڑھنا یہ خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اور صحابہٴ کرام سے ثابت ہے، لہٰذا اس کو بدعت کہنا ہرگز درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :39267
تاریخ اجراء :May 20, 2012