بعض لوگ عید کی نماز کے بعد گلے ملتے ہیں اورکچھ لوگ اسے بدعت سمجھتے ہیں۔ آپ یہ بتائیں کہ ایسا کرنا بدعت ہے کہ نہیں؟ حالانکہ ملنے والے اسے ثواب یا سنت نہیں سمجھتے بس خوشی کا موقع سمجھ کر ملتے ہیں۔ اس کی شرعی حیثیت واضح فرماد

سوال کا متن:

بعض لوگ عید کی نماز کے بعد گلے ملتے ہیں اورکچھ لوگ اسے بدعت سمجھتے ہیں۔ آپ یہ بتائیں کہ ایسا کرنا بدعت ہے کہ نہیں؟ حالانکہ ملنے والے اسے ثواب یا سنت نہیں سمجھتے بس خوشی کا موقع سمجھ کر ملتے ہیں۔ اس کی شرعی حیثیت واضح فرمادیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1314=1314/ م
 
سلام کے بعد مصافحہ اور لمبی جدائیگی کے بعد ملاقات پر محبت کے جذبے سے معانقہ (گلے ملنا) کرنا ثابت ہے، لیکن عید اور بقرعید کی تخصیص شریعت سے ثابت نہیں۔ لہٰذا خاص عید کی نماز کے بعد گلے ملنے کو ضروری سمجھنا اور اس کا التزام کرنا بدعت ہے، جیسا کہ شامی وغیرہ کتب فتاویٰ میں اس کی تصریح موجود ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :9776
تاریخ اجراء :Jan 11, 2009