کیا فاتحہ کا یہ طریقہ ہے ؛ ” یا اللہ اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیے اور اس کا ثواب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اور ان کے بعد کے تمام اولیاء اللہ کرام کو پہنچائیے۔“

سوال کا متن:

کیا فاتحہ کا یہ طریقہ ہے ؛ ” یا اللہ اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیے اور اس کا ثواب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اور ان کے بعد کے تمام اولیاء اللہ کرام کو پہنچائیے۔“

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل): 1435=1018-9/1431
کھانا سامنے رکھ کر مذکورہ طریقے پر دعا کرنا ثابت نہیں، بدعت ہے، اس کا ترک ضروری ہے: قال علیہ السلام: من أحدث في أمرنا ھذا ما لیس منہ فھو رد، البتہ کوئی اور عملِ خیر کرکے مذکورہ بالا طریقے پر اس کا ثواب پہنچایا جاسکتا ہے۔ 
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :24908
تاریخ اجراء :Sep 6, 2010