كرسی پر بیٹھنے والے شخص كے پاس تلاوت كرنا؟

سوال کا متن:

حضرت ایک عالم نے کہا کہ کرسی پر بیٹھنے والے کے پاس بیٹھ کر قرآن پڑھ سکتا ہے کیا ان کا اس طرح سے اعلانیہ یہ مسئلہ بیان کردینا صحیح ہے یا نہیں؟ دونوں مسئلوں پر قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت کردیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 843-712/B=08/1440
ایسا نہیں کہنا چاہئے، یہ ادب کے خلاف ہے۔ تلاوت کرنے والے کو چاہئے کہ وہ دور بیٹھ کر تلاوت کرے۔ مجلس بدل جائے تو پھر کوئی حرج نہیں لیکن برابر میں قرآن نیچے ہو اور دوسرا شخص اوپر کرسی پر ہو تو اس میں قرآن کی بے ادبی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170031
تاریخ اجراء :Apr 30, 2019