دوران اذان تلاوت كرتے رہنا

سوال کا متن:

اذان ہو رہی ہو تو قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں کچھ لوگ اذان کے شروع میں نہیں بلکہ آدھی اذان ہو چکی ہوتی ہے تب تلاوت کو موخر کرتے ہیں اس بارے میں قرآن و حدیث کی روشنی وضاحت کردیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 844-740/B=09/1440
جب اذان شروع ہو تو تلاوت کرنے والے کو چاہئے کہ تلاوت موقوف کردے اذان ختم ہونے پر اذان کے بعد کی دعا پڑھ کر پھر تلاوت شروع کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170023
تاریخ اجراء :May 9, 2019