حدیث حسن لغیرہ کی اہمیت کتنی ہے ؟

سوال کا متن:

حدیث حسن لغیرہ کی اہمیت کتنی ہے اور شرعی احکام میں جب اس سے مضبوط سند کی کوئی اور حدیث نہ ہو تو کیا اس حدیث پر عمل کیا جا سکتا ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 855-766/M=09/1440
حسن لغیرہ بھی حدیث کی ایک قسم ہے لیکن اس کا درجہ صحیح اور حسن لذاتہ سے کمتر ہے اگر اس سے مضبوط کوئی روایت موجود نہ ہو تو حسن لغیرہ پر عمل کیا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170450
تاریخ اجراء :May 9, 2019