تراویح میں قرآن پاک چھوڑ چھوڑ کر پڑھنے کا حکم

سوال کا متن:

میری مسجد میں ایک عالم صاحب نے تراویح میں قرآن کو کافی جگہ چھوڑ چھوڑ کر اور کبھی کبھی صفحہ بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ کیا ہماری طرح بھی مکمل ہوئی یا پھر نہیں ہوئی اور ہمارا تراویح میں قرآن پاک کا سننا کا پورا ثواب ملے گا یا پھر نہیں ملے گا ۔
برائے مہربانی جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ اللہ تعالی بہترین بدلہ عطا فرمائیں گے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:797-651/N=9/1440
(۱، ۲): بہ شرط صحت سوال، صورت مسئولہ میں تراویح تو ادا ہوگئی؛ لیکن تراویح میں قرآن پاک مکمل نہیں ہوا؛ لہٰذا تراویح میں پورا قرآن پاک سننے کا ثواب بھی نہیں ملے گا، ذمہ داران مسجد کو چاہیے کہ امام تراویح کو تراویح میں خوب یاد کرکے قرآن پاک سنانے کی تاکید کریں اور کسی سامع کا بھی انتظام کریں؛ تاکہ اگر غلطی سے کہیں کوئی آیت یا لفظ چھوٹ جائے یا کوئی لفظ غلط ادا ہوجائے تو سامع کے لقمہ دینے پر اسے درست کرلیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170287
تاریخ اجراء :May 19, 2019