دعوت و تبلیغ کی نقل و حرکت کو ہجرت سے تعبیر کرنا

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ اکثر جب تبلیغ والے جماعت میں کہیں جاتے ہیں تو تعارفی بات میں کہتے ہیں کہ دین ہجرت اور نصرت سے پھیلا ہے ہم لوگ ہجرت کرکے آپ کے علاقے میں آئے ہیں آپ اس کی نصرت کریں تو کیا دعوت و تبلیغ کی مروجہ نقل و حرکت کو ہجرت و نصرت سے تعبیر کرنا شرعاً درست ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 313-265/B=3/1440
شریعت میں ہجرت ایک خاص اصطلاحی معنی کے لئے بولا جاتا ہے؛ اس لئے دعوت و تبلیغ کی مروجہ نقل و حرکت کو ہجرت سے تعبیر کرنا شرعاً درست نہیں۔ والعرفیة الشرعیة کالصلاة ، والزکاة ، والحج ترکت معانیہا اللغویة بمعانیہا الشرعیة ۔ (الأشباہ والنظائر: ۱/۲۶۹، زکریا) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :166579
تاریخ اجراء :Nov 22, 2018