مسجد میں جو بھی جماعت آتی ہے وہ ایک دن سے زیادہ رکتی ہے کیا یہ صحیح ہے

سوال کا متن:

جناب میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گاؤں کی مسجد میں جو بھی جماعت آتی ہے وہ ایک دن سے زیادہ رکتی ہے کیا یہ صحیح ہے یا غلط ہے ؟ براہ مہر بانی قرآن اور حدیث کی روشنی میں رہ نمائی فرمائیں۔ شکریہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 182-130/B=2/1440
ویسے جماعت والوں کا عمل اب تک یہی دیکھنے میںآ یا ہے کہ وہ ایک مسجد میں ایک روز کے لئے رکتی ہے پھر اگلے روز دوسری مسجد میں چلی جاتی ہے۔ ایک سے زیادہ دن ٹھہرنا ہو تو مسجد کے متولی سے یا مسجد کی کمیٹی سے اجازت لے لی جائے تاکہ کسی کو اعتراض کا موقع نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165883
تاریخ اجراء :Oct 31, 2018