”قیامت کے دن حضرت موسی علیہ السلام سے کہا جائے گا کہ تورات سناؤ“کیایہ حدیث ہے ؟

سوال کا متن:

قیامت کے دن حضرت موسی علیہ السلام سے کہا جائے گا کہ تورات سناؤ،تو فرمائے گا کہ بھول گیاہوں، ایسے ہی حضرت داؤد و عیسی علیہماالسلام بھی کہیں گے کہ ہم اپنی کتاب بھول گئے ،پہر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا جا ئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم از بر قرآن مجید تلاوت فرمائیں گے ۔ کیا یہ حدیث ہے ؟براء کرم تحقیق کے ساتھ کرم نوازی فرمائیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 945-1000/Sd=1/1438
مذکورہ حدیث تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں مل سکی، جب تک تحقیقی ثبوت سے حدیث اور اُس کا درجہ معلوم نہ ہوجائے، اس طرح کی باتیں جس سے بظاہر انبیاء کی شان میں گستاخی معلوم ہوتی ہو، ہر گز نقل نہیں کرناچاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :68078
تاریخ اجراء :Oct 5, 2016