كیا حیاۃ الصحابہ كی تعلیم ہرعالم كرسكتا ہے؟

سوال کا متن:

میرا سوال یہ ہے کہ کیا سال لگائے ہوئے علماء صرف حیاة الصحابہ کی تعلیم کرسکتے ہیں یا جن علماء کا وقت نہیں لگا ہوا ہے وہ بھی کرسکتے ہیں؟
کچھ تفصیل سے بتائیں، مہربانی ہوگی۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 615-520/B=05/1440
جن لوگوں کو اللہ نے سعادت بخشی کہ انہوں نے مکمل دین کی اور قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کی، ان کے مقام کو اللہ نے بہت بلند فرمایا۔ خواہ وہ سال لگائے ہوں یا نہ لگائے ہوں اس کا درجہ وارثِ انبیاء کا بتایا۔ ان کا حق ہے کہ قوم کو اچھی باتیں بتاتے رہیں اور بری باتوں سے روکتے رہیں۔ قرآن پاک کا ترجمہ ہو، حدیث شریف کی تعلیم ہو، حیاة الصحابہ کی تعلیم ہو، سب کا حق رکھتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167923
تاریخ اجراء :Jan 28, 2019