كیا جنت دو طرح كی ہوگی؟

سوال کا متن:

مفتی صاحب یہ بتایئں کہ ایک تبلیغی بھائی بیان کرتے ہوئے یہ بات کہہ گئے کہ اپنی ذات سے دین پر چلنے والوں کی جنت گھٹیا قسم کی ہے اور دین پر محنت کرنے والوں کی جنت اللہ نے اپنے ہاتھ سے بنائی ہے ۔تو کیا یہ بات صحیح ہے ؟کیا قرآن کریم اور احادیث میں ایسا کچھ آیا ہے ؟ آج کل ایسی باتیں خانقاہ والی ترتیب پر رد کے لئے بھی کہی جاتی ہیں عوام کے ذریعہ تو آپ اس میں رہبری کریں۔ جزاکم اللہ خیرا ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 587-452/B=05/1440
حدیث میں آیا ہے کوئی جنت گھٹیا نہیں نہ اس کی کوئی نعمت گھٹیا ہے جس تبلیغی بھائی نے ایسی بات کہی ہے یہ من گھڑت ہے اور محض اپنی لاعلمی کی وجہ سے کہی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167804
تاریخ اجراء :Jan 10, 2019