نماز كی دعوت دیتا ہوں تو لوگ بہت سخت الفاظ بولدیتے ہیں؟

سوال کا متن:

اگر نماز کا وقت ہوتا ہے تو میرے آس پاس جو لوگ بھی موجود ہوتے ہیں میں سب سے نماز پڑھنے کو بولتا ہوں اور جو میرے بہت خواص ہیں ان کے ساتھ میں بہت حد تک کوشش کرتا ہوں تو کچھ لوگ مجھے بہت سخت الفاظ بول دیتے ہیں کیا اس صورت میں اگر یہ سب کچھ کفریہ الفاظ بول دیں تو مجھے اس کا گناہ ہوگا ۔اور میں ان کو کس طرح دعوت دوں ۔جبکہ آج کل ہر کوئی نماز سے بچنے کے لئے جھوٹ بولتا ہے کہ میں ناپاک ہوں مگر اکثر یہ ناپاک ہوتے نہیں ۔اور کسی وجہ سے اگر مسجد خانا پڑے تو چلے جاتے ہیں اس وقت اعتراض کرو تو ہنس کر ٹال دے تے ہیں اور کچھ لوگ یہ بھی بول دے تے ہیں کہ کیوں اپنے اوپر گناہ لے رہا ہے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 409-290/B=3/1440
شاید آپ سخت الفاظ یا سخت لہجے میں کہتے ہیں اس لئے وہ لوگ آپ کو سخت الفاظ میں بول دیتے ہیں۔ آپ نرمی کے ساتھ اور محبت کے ساتھ کہئے کہ اب نماز کا وقت ہو گیا ہے میں نماز کے لئے جا رہا ہوں اس کے بعد جس کا جی چاہے جائے اور جس کا جی نہ چاہے نہ جائے۔ جہاں ایسے لوگ ہوں وہاں ہاتھ سے تبلیغ کرنایعنی زبردستی پکڑ کے مسجد کے لئے لے جانا مناسب نہیں؛ بلکہ دل میں برا جانے۔ فإن لم یستطع بلسانہ فإن لم تستطع فبقلبہ وذلک أضعف الإیمان ۔ نماز کے لئے کہنے پر جو شخص سخت الفاظ کہے وہ گنہگار ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167129
تاریخ اجراء :Nov 27, 2018