ڈاکٹر کا مریض کولیب سینٹر بھیجنے پر کمیشن لینا

سوال کا متن:

سوال یہ ہے کہ میں ایک لیب (thyrocare( تھائی روکیئر) کا بلڈ کلیکشن سینٹر(blood collection centre) چلاتا ہوں، تھائی روکیئر مجھے پیشاب ٹیسٹ 100روپئے میں دیتاہے اور مریض سے وہ 300روپئے لیتاہے ، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا میں اپنے پروفٹ 200میں سے اصل ڈاکٹر کو کمیشن دے سکتاہوں اگر ڈاکٹر مریض کو میرے کلیکشن سینٹر میں بھیجتے ہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 940-824/M=10/1440
ڈاکٹر کا مریض کولیب سینٹر بھیجنے پر کمیشن لینا اور لیب والے کا کمیشن دینا اور اس کے لئے اضافی چارج، مریض سے وصول کرنا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170959
تاریخ اجراء :Jul 2, 2019