كیا رہن ركھی زمین كی كمائی راہن اور مرتہن آپس میں نصف نصف بانٹ سكتے ہیں؟

سوال کا متن:

اگر کوئی راہن کسی رقم کے عوض اپنی زمین مرتہن کے پاس کچھ مدت کے لیے رہن رکھے تو کیا مرتہن اس زمین کی فصل یا کمائی راہن کی مرضی سے 50٪ خود اور 50٪ راہن کو دے سکتا ہے؟ اس مسئلہ کی شرعی حیثیت تفصیل سے بیان کریں ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1084-936/L=10/1440
مرتہن کے لیے شئ مرہون سے انتفاع جائز نہیں، یہ سود میں داخل ہے؛ اس لیے سوال میں جو طریقہ مذکور ہے وہ درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170938
تاریخ اجراء :Jul 7, 2019