جماعت خانے سے كوئی میری چپل پہن كر چلا گیا تو كیا میں باہر ركھی ہوئی چپل استعمال كرسكتا ہوں؟

سوال کا متن:

ہمارے آفس میں اوپر کی طرف ایک نماز کی جگہ ہے ، جہاں باجماعت نماز ہوتی ہے آفس کے وقت ، سب لوگوں نے اپنی آسانی کے لیے اپنی اپنی چپل رکھی ہوئی ہے تاکہ نماز کے اوقات میں وہ پہن کر نماز کے لیے چلے جائیں۔ اصل میں میری چپل نماز کے بعد کوئی غلطی سے پہن کر چلا گیا ہے اور میری جیسی ایک چپل مسجد کے باہر رکھی ہوئی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں وہ چپل استعمال کرسکتاہوں؟ میں نے کوشش بھی کی کہ مسجد کے باہر چپل رکھ دیں تاکہ وہ بندہ جو غلطی سے پہن کر گیا تھا چینج کرلے، لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 939-828/B=10/1440
آپ کو جو چپل ملی ہے اگر آپ کے چپل سے ہلکی اور معمولی ہے تو آپ کو استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔ اور اگر ملی ہوئی چپل آپ کی چپل سے بہت اعلی درجہ کی ہے تو پھر آپ وہیں کہیں رکھ دیں، اور بازار سے دوسری چپل خرید کر استعمال کریں یا زائد پیسے کسی غریب کو دیدیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170525
تاریخ اجراء :Jul 2, 2019