نامحرم سے ویڈیو کالنگ

سوال کا متن:

1۔سوال یہ ہے کہ گر مرد روزے کے حالت میں کسی نامحرم عورت سے ویڈو کال پہ بات کرے اور اس دوران شہوت اور باتیں بھی ہوں اور اس دوران دونوں گرم ہوجائیں ، لیکن انزال نہ ہوا ہو تو کیا روزہ ٹوٹ گیا ہے ؟اگر ہاں تو کیا ترتیب ہے تفصیل سے بتائیں۔
2۔یہ ہے کہ اگر مرد نامحرم عورت ویڈو کال پہ روزے کے حالت میں ایک دوسرے کی شرم گاہ دیکھ لے اور ہاتھوں سے کھیلے ، لیکن مرد کو انزال نہیں ہوا مگر احساس ہوا کہ انزال قریب ہے تو اس نے سب بند کیا کیا روزہ ٹوٹ گیا ؟اگر ہاں تو پر کیا ترتیب ہے؟ تفصیل سے بتائیں ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1140-969/L=10/1440
(۲،۱) نامحرم سے ویڈیو کالنگ جائز نہیں اور روزہ کی حالت میں اس کی قباحت مستزاد ہے،روزہ دار کو اس سے بچنا ضروری ہے؛البتہ اگر کسی نے غلطی سے ایسا کرلیا تو جب تک انزال نہ ہوجائے خواہ انزال کا احساس ہو روزہ فاسد نہ ہوگا ۔
ولو ناکح بیدہ ولم ینزل أو جامع فیما دون الفرج ولم ینزل لایفسد صومہ، وإن أنزل کان علیہ القضاء دون الکفارة۔ (الفتاویٰ التاتاخارنیة ۳۸۵/۳رقم: ۴۶۵۰زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171377
تاریخ اجراء :Jul 7, 2019