خصوصی دعا كی درخواست

سوال کا متن:

امید ہے خیریت سے ہوں گے ، اس گنہگار عاجز سے رہا نہیں گیا اس لئے یہ میل کرنے کی جسارت کرہا ہوں۔ مولانا التجا ہے کہ رمضان کی آمد ہے ،خصوصا" رمضان میں اور اس سے پہلے بھی برائے مہربانی آپ سبھی سبھی حضرات سے اپنی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے والد محترم و عمر رسیدہ دادی جان نیز ساس سسسر کی تمام بیماریوں سے نجات و صحتیابی و مشکلات و پریشانیوں سے نجات کے لئے بہنوں بھائیوں سالوں رشتہ داروں دوستوں کی صحتیابی وتمام جملہ پریشانیوں سے نجات کے لئے شریک حیات و اولاد ساتھ ہی میری خود کی صحتیابی نیز مشکلات میں آسانی کے لئے اور رمضان میں مکمل مکمل عبادتوں کی پابندی کے لئے اولاد کا حفظ قران مجید میں جلد از جلد داخلہ کے لئے اپنے جلد از جلد تبادلہ کے لئے بے انتہا مقروض ہوں۔قرضوں سے نجات کے لئے احباب کے پاس جو رکا ہوا پیسہ ہے اس کی جلد واپسی کے لئے جگہ کے سودے کے لئے بہنوں کو جو حبہ کی تقسیم ہوگی اس میں جلد از جلد ادائیگی و آسانی کے لئے اطراف و نوکری میں پوشیدہ حاسدوں سے حفاظت کے لئے میرے نیز سبھی کا ایمان پر قائم رہنے اور سبھی کے خاتمہ بالخیر کے لئے امت کی حفاظت عافیت و صحتیابی کے لئے بدعتوں برائیوں و خرافات سے بچنے کے لئے ملک میں موجودہ حالات کے پیش نظر امت کی حفاظت کے لئے خصوصی خصوصی دعاوں کی درخواست کرتا ہوں کہ آپ سبھی حضرات سے گذارش ہے کہ ہمیشہ کی طرح ہمیں اپنی تمام کی تمام چھوٹی بڑی خاص و عام دعاوں میں ہمیشہ یاد رکھیں. اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 881-731/D=09/1440
اللہ تعالی جملہ مقاصد میں کامیابی نصیب فرمائیں اور جتنی دعائیں لکھی ہیں انہیں اور ان کے علاوہ جو نہیں بھی لکھ سکے ان سب کو قبول فرمائے ، ہم بھی دعا کرتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170528
تاریخ اجراء :May 26, 2019