حج یا عمرے پہ جانے کی دعا

سوال کا متن:

حج اور عمرے پہ جانے کی شدید خواہش ہے ، ہر دعا جو علم میں ہے پڑھ کے اور مانگ کے دیکھ لی مگر اب تک انتظام نہیں ہو سکا کوئی ایسی دعا یا کوئی عمل بتا دیں جس سے فوری بلاوہ آ جائے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 923-766/D=09/1440
خواہش طلب اور تڑپ پر تو ثواب مل ہی رہا ہے نیز جو دعائیں کر رہے ہیں وہ بھی ضائع نہیں ہوں گی ان شاء اللہ۔
ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے اور اللہ تعالیٰ کی مرضی سے ہی وجود میں آتا ہے بندہ کا کام عاجزی اور انکساری کے ساتھ شوق و طلب کا اظہار کرنا ہے اور اللہ کی مرضی پر راضی رہے۔
جو دعا کر رہے ہیں وہی کریں مایوس نہ ہوں۔ یا تو اصل مطلوب مل جاتا ہے یا اس سے بہتر کوئی چیز مل جاتی ہے یا دعا کے بدلے مصیبت پریشانی دور ہو جاتی ہے یا آخرت کا ذخیرہ بن جاتا ہے پس دعا کسی حال میں بھی رائگاں نہیں ہوتی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170313
تاریخ اجراء :Jun 25, 2019