کسی بابرکت موقع پر کوئی دعا خاص کرنا؟

سوال کا متن:

کسی مخصوص بابرکت وقت کیلئے اگر حدیث میں کوئی خاص دعا وارد نہیں تو اپنی طرف سے کسی دعا کو خاص قرار دینا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1161-989/L=10/1440
 اپنی حاجت کے مطابق کسی بھی قسم کی دعا کرنا درست ہے ؛البتہ اگر کسی بابرکت موقع پر کوئی خاص دعا مذکور نہیں ہے تو اپنی طرف سے کسی دعا کو خاص کرلینا اور اس کو ضروری سمجھنا درست نہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171255
تاریخ اجراء :Jul 7, 2019