حمل کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں

سوال کا متن:

الحمد للہ، میری ایک بیٹی ہے ، میری ماہواری کبھی وقت پر نہیں آتی، اور دوبارہ حمل نہیں ہورہاہے، ایک بار ہواتھا پر تہرا نہیں ہوا۔ آپ سے گذارش ہے کہ حمل کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں۔ جزاک اللہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1047-906/L=09/1440
آپ یہ آیت ”رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وَأَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِینَ “ کثرت سے پڑھتی رہیں، ان شاء اللہ آپ کی مراد پوری ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170554
تاریخ اجراء :Jun 26, 2019